علی عظمت کا میڈم نور جہاں کے بارے میں وہ بیان جس کی انہیں وضاحت دینا پڑی 

علی عظمت کا میڈم نور جہاں کے بارے میں وہ بیان جس کی انہیں وضاحت دینا پڑی 
علی عظمت کا میڈم نور جہاں کے بارے میں وہ بیان جس کی انہیں وضاحت دینا پڑی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلوکار علی عظمت نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے بعد میڈم نور جہاں کے بارے میں اپنے بیان کی وضاحت کردی لیکن دراصل وہ بیان کیا تھا، سامنے آگیا۔

 علی عظمت نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو دیا جس میں انھوں نے لیجنڈری گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ
"ان کی جوانی کے دنوں میں  وہ رات کو ترنم پروگرام میں نور جہاں کو گاتا ہوا سنتے تھے،  اس زمانے میں جب نور جہاں گانے کے لیے آتی تھی تو مکمل  ساڑھی اور بڑے بڑے بندے پہن کر آتی تھی تو ہمیں اس مائی سے چڑ چڑتی تھی کہ کیا ہمارے سامنے کوفتہ کھڑا کر دیا ہے۔"
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے علی عظمت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور  اپنے اپنے انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ایک صارف لکھتی ہے کہ "آج جنون بینڈ کی فین ہونے پر مجھے شرم آ رہی ہے"۔
اسی طرح ایک اور صارف نے ویڈیو شیئر  کرتے ہوئے کہا کہ "اگر یہ شخص جنریشن گیپ کی بات کرتا ہے تو وہ نوجوانی میں اپنے خیالات نور جہاں کے متعلق بتا رہا ہے"۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ نور جہاں  ہمارے لئے ایک رول ماڈل  ہیں بھائی  اگر آپ  کی خواہش پوری نہیں ہوئی  تو اس کا مطلب یہ تو نہیں   کہ آپ انہیں فضول لیبل دینا شروع کر دیں۔"

یادرہے کہ اس بیان بارے علی عظمت اب اپنی وضاحت دے چکے ہیں اور اپنے ویڈیو پیغام میں علی عظمت کا کہنا ہے کہ  جس نے بھی یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے پوری نہیں کی بلکہ ایڈیٹ  کی ہے۔ احمد علی بٹ اور حنا درانی میری فیملی ہیں میں ان سے بہت پیار کرتا ہوں اور ان کی عزت بھی کرتا ہوں، نہ صرف یہ بلکہ ان سے زیادہ میں میڈم نور جہاں سے پیار کرتا ہوں۔ نور جہاں کے حوالے سے جو میں نے بات کی ہے وہ بات بالکل سچ ہے، میں نے اپنے بچپن کے بارے میں بات کی ہے اس زمانے میں صرف پی ٹی وی چلتا تھا، اس وقت نور جہاں کی پریزنٹیشن اچھی نہیں تھی، ہمیں دیکھنے کو جو ملتا تھا اس حوالے سے میں نے اپنی رائے دی تھی"۔ 

مزید :

تفریح -