پاکستان اور بھارت کے میچ کا نتیجہ کیا نکلے گا ؟ رمیز راجہ نے طویل تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے پیشگوئی کر دی 

پاکستان اور بھارت کے میچ کا نتیجہ کیا نکلے گا ؟ رمیز راجہ نے طویل تجربے کو ...
پاکستان اور بھارت کے میچ کا نتیجہ کیا نکلے گا ؟ رمیز راجہ نے طویل تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے پیشگوئی کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ سپر اوور میں جائےگا جس میں پاکستان کی فتح ہوگی۔
چیئرمین پی سی بی نے نجی یونیورسٹی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں وہ طالب علموں کے سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں رمیز راجہ نے کہا کہ 24 اکتوبر کو پاک بھارت کا میچ سپر اوور میں جائےگا اور پاکستان جیتے گا۔انہوں نے کہا کہ جب بڑا میچ ہوتا ہے تو اس کا گراو¿نڈ میں الگ منظر ہوتا ہے لیکن بھارت کے خلاف میچ کا دباو نہیں لینا، بس گیند کی طرف دیکھنا ہے، دباو لینے سے نہ رات کو نیند آئے گی نہ بھوک لگے گی،اچھا کھیلا بھی نہیں جائے گا۔
قومی ٹیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہماری ایسی ٹیم ہونی چاہیے تھی کہ سب کہتے بھارت کو ہرائیں گے اور ورلڈ کپ جیتیں گے، ہم نے پاکستان کو ایسی ٹیم بنانا ہے کہ سب اس کی جیت کے لیےاعتماد کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں سلیکشن کے مسائل ہیں ٹیلنٹ کی نشاندہی نہیں ہوتی۔رمیز راجہ نے بتایا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ آنا چاہتے ہیں اس حوالے سے جلد سیریز ری شیڈولڈ ہونےکی خبر ملے گی، اس سلسلے میں ای سی بی کے چیف نومبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان آرہے ہیں۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -