وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کو متحدہ عرب امارات سے واپس بلانے کے بعد فوری لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی

وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کو متحدہ عرب امارات سے واپس بلانے کے بعد فوری ...
وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کو متحدہ عرب امارات سے واپس بلانے کے بعد فوری لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور نور الحق کو کراچی سے فوری لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومتی کمیٹی آج لاہور میں کالعدم تنظیم کے ساتھ مذاکرات کرے گی ، کمیٹی میں شیخ رشید، نور الحق قادری اور راجا بشارت شامل ہیں ۔ نور الحق قادری نے فوری طور پر علماءکرام سے رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ مذاکرات کریں اور جلد از جلد اس معاملے کو حل کریں ۔ 

حکومت کی جانب سے بنائی گئی اسی کمیٹی نے ماضی میں بھی کالعدم تنظیم سے معاہدہ کیا تھا اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ ختم کیا گیا ، تاہم اب ایک مرتبہ پھر سے اسی کمیٹی کو ٹاسک دیدیا گیاہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شیخ رشید پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا میچ دیکھنے کیلئے متحدہ عرب امارات پہنچے تھے جو کہ کل اتوار کو کھیلا جاناتھا لیکن ملک میں احتجاجی مظاہروں اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر عمران خان نے انہیں فوری واپس بلا لیا ہے ۔

شیخ رشید پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے کوششوں کا آغاز کر چکے ہیں ۔ احتجاجی مظاہروں کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیاہے جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے ۔

مزید :

قومی -