امریکہ اور پاکستان کے درمیان فضائی حدود کے استعمال کیلئے معاہدے کی خبریں, پاکستانی دفتر خارجہ نے دوٹوک اعلان کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے امریکی میڈیا کے ادارے” سی این این “ کی رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کسی معاہدے پر بات چیت نہیں ہو رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سی ای این نے آرٹیکل شائع کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ جوبائیڈن انتظامیہ نے قانون سازوں کو بتایا ہے کہ امریکہ ، افغانستان میں انٹیلی جنس اور فوجی آپریشن کیلئے پاکستان کے ساتھ فضائی حدود کے استعمال کیلئے باضابطہ معاہدے کے قریب پہنچ چکا ہے ۔ جس کی دفتر خارجہ کی جانب سے تردید کرتے ہوئے بیان جاری کیا گیاہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کسی معاہدے پر بات چیت نہیں ہو رہی ہے، پاکستان اورامریکاکاعلاقائی سلامتی اورانسداددہشتگردی پردیرینہ تعاون ہے،پاکستان اورامریکاکے درمیان باقاعدہ مشاورت جاری ہے۔