کیا وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی سعودی عرب کے دورے پر گئے ہیں ؟ پتا چل گیا 

کیا وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی سعودی عرب ...
کیا وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی سعودی عرب کے دورے پر گئے ہیں ؟ پتا چل گیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان تین روز ہ دورہ سعودی عرب پر روانہ ہو گئے ہیں اور اس حوالے سے خبریں چل رہی تھیں کہ جنرل فیض حمید بھی ان کے ہمراہ ہیں تاہم اب خبریں آ رہی ہیں کہ وہ پاکستان میں ہی موجود ہیں ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی عمران خان کے ہمراہ دورہ سعودی عرب پر جانے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں وہ پاکستان میں ہی موجود ہیں ۔

دورہ سعودی عرب کیلئے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم موجود ہیں۔

گزشتہ روز دفترخارجہ کی جانب سے بیان میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں، اس دورے کے دوران وہ سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے، اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں وہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش مسائل پر نقطہ نظر پیش کریں گے۔

مزید :

قومی -