ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ،بھارت کے خلاف میچ سے قبل بابراعظم نے اپنی عمدہ کارکردگی کا راز بتا دیا 

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ،بھارت کے خلاف میچ سے قبل بابراعظم نے اپنی عمدہ کارکردگی کا ...
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ،بھارت کے خلاف میچ سے قبل بابراعظم نے اپنی عمدہ کارکردگی کا راز بتا دیا 

  

 دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنی عمدہ کارکردگی کا راز بتادیا ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں بابر اعظم نے اپنی نیٹ پریکٹس کی تیاری کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا کہ نیٹ پر جاکر کیا کچھ کرنا ہے، اس کی رات کو ہی پلاننگ کرلیتا ہوں، جتنی اچھی پریکٹس ہوگی، اتنا ہی کھیل میں نکھار آئے گا۔بابر اعظم کے مطابق ہوٹل سے گراو¿نڈ آتے ہوئے اپنی ٹریننگ پر زیادہ فوکس کرتاہوں، نیٹ میں ساری توجہ اپنی خامیوں پر قابو پانے پر ہوتی ہے، اس کے ساتھ وہ شاٹس جو میرے فیورٹ ہیں، ان کی ٹریننگ کرتا ہوں تاکہ خوبیوں کو مزید بہتر کیا جائے، اس طرح ہر سیریز کی پلاننگ کرتا ہوں کہ اس میں کیا ہدف حاصل کرنا ہے۔بابر اعظم کے مطابق ورلڈکپ ایک بڑا ایونٹ ہے اس میں ہر ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترتی ہے، ہماری تیاری بھی اچھی ہے اور کوشش کریں گے کہ بہترین نتائج دیں۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -