ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، سپر 12 مرحلہ، آسڑیلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ، سنسنی خیز میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، سپر 12 مرحلہ، آسڑیلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ، سنسنی خیز میچ ...
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، سپر 12 مرحلہ، آسڑیلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ، سنسنی خیز میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

  

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 راونڈ کے پہلے میچ میں آسڑیلیا نے جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔آسڑیلیا نے 119 رنز کا ہدف آخری اوور میں دو گیندیں قبل حاصل کیا۔

جنوبی افریقہ کی مانند آسڑیلیا کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور اوپننگ بلے باز جلد پویلین لوٹ گئے۔کپتان ایرون فنچ صفر، ڈیوڈ وارنز 14 اور مچل مارش 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔سٹیوں سمتھ  اور گلین میکسویل نے ٹیم کو کچھ سنبھالا دیا مگر وہ بھی یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوگئے۔جس کے بعد رن ریٹ بڑھنا شروع ہوا اور میچ کا نتیجہ آخری اوور میں آیا۔ آسڑیلیا کی جانب سے سٹیون سمتھ35 اورمارکس سٹئونس 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے نورکیا نے دو جبکہ  ربادا،تبریز شمسی  اور کشف مہاراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 119رنز کا ہدف دے دیا تھا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پرجنوبی افریقہ نے مقرررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118رنز بنائے ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان ٹیمبا باوما اور کوئنٹن ڈی کاک نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن کپتان ٹیمبا محض 12 رنز بنا کر میکس ویل کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔ان کے ساتھ آنے والے کوئنٹن ڈی کاک بھی زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور 7 رنز بنا کر 23 کے مجموعے پر ہیلزووڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے ۔تیسرے نمبر پر آنے والے راسی وین ڈار بھی صرف دو سکور بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے سب سے زیادہ 40 رنز ایڈن مرکران نے بنائے ۔ہنری کلاسن 13 اور ڈیوڈ ملر نے 16 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزلوڈ ، مچل سٹارک اور آدم زیمپا نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ  گلین میکسول اور پیٹ کیومنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -