ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، پاک بھارت ٹاکرے کیلئے عمران خان بھی پرجوش، سعودی عرب روانگی سے قبل رفقاءسے کیا کہا ؟ جانئے 

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، پاک بھارت ٹاکرے کیلئے عمران خان بھی پرجوش، سعودی عرب ...
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، پاک بھارت ٹاکرے کیلئے عمران خان بھی پرجوش، سعودی عرب روانگی سے قبل رفقاءسے کیا کہا ؟ جانئے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا کل شام سات بجے ہو گا جس کیلئے وزیراعظم عمران خان بھی بے حد پر جوش ہیں اور انہوں نے سعودی عرب روانگی سے قبل اپنے رفقاءسے کل کے میچ سے متعلق بات چیت بھی کی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعود ی عرب روانگی سے قبل قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، عمران خان نے اپنے رفقاءسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے ، بھارت کے خلاف کامیاب ہو گی ، دعا ہے قومی ٹیم بھارت کو شکست دے ، انشاءاللہ ہم بھارت سے میچ ضرورت جیتیں گے ۔

مزید :

قومی -T20 World cup -T20 World cup News Updates -