بزرگوں کا عالمی دن، حکومت کی طرف سے آزادی کارڈ دینے کا بھی اعلان

بزرگوں کا عالمی دن، حکومت کی طرف سے آزادی کارڈ دینے کا بھی اعلان
بزرگوں کا عالمی دن، حکومت کی طرف سے آزادی کارڈ دینے کا بھی اعلان

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) بزرگوں کے  عالمی دن کے حوالے سے محکمہ سوشل ویلفیئر عمرکوٹ  کی جانب سے  سماجی تنظیم سی ایس ایس پی کے تعاون سے بھرپور طور پر بزرگ شہریوں کاعالمی دن  منایا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبودکے لیے حکومت سندھ اور مختلف سماجی فلاحی تنظیمیں بھرپور کام کررہی ہیں، یہ ہمارے معاشرے کاانتہائی قیمتی اثاثہ ہیں ، ان کے  نظریات افکار سے نوجوان نسل کو  مستفید ہوناچاہیے ۔  سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ عمرکوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سروپ چند مالہی  نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سطح پر بزرگ شہریوں کے عالمی دن کو منانے کا مقصد بزرگ شہریوں کو ان کے سماجی اور معاشرتی حقوق سے آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بزرگ شہریوں کو آزادی کارڈ جاری کر رہی ہے جس سے ان کو صحت کے ساتھ زندگی کی دیگر بنیادی  سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

اس موقع پر پروگرام منیجر سی ایس ایس پی میر حسن آریسر نے کہا کہ سندھ حکومت بزرگ شہریوں کے لیے آزادی کارڈ جاری کر رہی ہے اور انہیں دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی، بزرگ شہریوں کے لیے گھر بنا رہے ہیں اور  سفری سہولیات میں رعایت دی جائے گی   ۔

اس موقع پر بزرگ شہریوں ڈاکٹر ٹیکم داس،  ڈاکٹر عزیز رحمانی،  ارباب نیک محمد ، غلام مصطفیٰ کوسو ، عبدالغنی ہالیپوٹو ، استاد نیک محمد ، محمد بخش کنبھر ، محمد عظیم رونجھو ، روبینہ قائیمخانی خیرالنساء سومرو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -