لیز پر لیا گیا ایئربیس 320 طیارہ پاکستان پہنچ گیا

لیز پر لیا گیا ایئربیس 320 طیارہ پاکستان پہنچ گیا
 لیز پر لیا گیا ایئربیس 320 طیارہ پاکستان پہنچ گیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) لیز پر لیا گیا ایئربیس 320 طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ 

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کا حالیہ سال میں ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا دوسرا طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے، طیارہ فرانس کے شہر پرپیگنن براستہ مصر اسلام آباد پہنچا، ایئربیس 320 طیارہ 6 سال کی لیز پر حاصل کیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اے 320 طیارہ آئندہ چند روز میں پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں باضابطہ طور پر شامل کرلیا جائےگا، قومی ایئرلائن نے تین ہفتے قبل بھی ڈرائی لیز پر ایک طیارہ حاصل کیا تھا جوکہ آپریشن کا حصہ بن چکا ہے، موجودہ انتظامیہ کے دور میں یہ تیسرا طیارہ ہوگا جو کہ پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنا، اس طیارے کی شمولیت سے پی آئی اے بیڑے میں ائیر بس 320 طیاروں کی مجموعی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ بزنس پلان کے مطابق مزید طیارے پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنیں گے۔

مزید :

قومی -