سی ٹی ڈی کی دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی، 9 دہشت گرد مارے گئے

سی ٹی ڈی کی دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی، 9 دہشت گرد مارے گئے
سی ٹی ڈی کی دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی، 9 دہشت گرد مارے گئے

  

مستونگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 9دہشت گرد مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ میں  سی ٹی ڈی  کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران  فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ لاشوں کو شناخت اور دیگر قانونی کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع کی روشی میں کالعدم تنظیم کے زیر استعمال کیمپ کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، یہ کیمپ صوبے میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال ہوا تھا۔ کیمپ سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے جس میں 9 کلاشنکوف، 20 کلو گرام دھماکا خیز مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر اور آر پی جی راکٹ بمع دو گولے شامل ہیں۔

مزید :

قومی -