اپنے ہی شاگرد کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے والی استانی پکڑی گئی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں اپنے 14سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے والی 25سالہ خاتون ٹیچر کو جیل کی سزا سنا دی گئی۔ میل آن لائن کے مطابق فطینم حسین نامی یہ لڑکی برطانوی شہر ہورشیم کے ایک سکول میں پڑھاتی تھی جہاں اس نے اپنے کم عمر طالب علم کے ساتھ تعلق استوار کر لیا۔ اس کا شرمناک راز کھلنے پر پولیس نے اسے گرفتار کرکے برائٹن کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا جہاں سے اب اسے 5سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔
عدالت میں پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ جب طالب علم نے ٹیچر کے ساتھ جنسی تعلق ختم کرنے کو کہا تو ٹیچر نے حاملہ ہونے کا ڈرامہ رچا دیا اور طالب علم سے کہا کہ وہ اس کے بچے کی ماں بننے والی ہے لہٰذا اب وہ اس کے ساتھ تعلق ختم نہیں کر سکتا۔ اس نے ایک 14سالہ لڑکی ہونے کا ڈرامہ کرکے طالب علم کے ایک رشتہ دار شخص کو دھمکیاں بھی دی تھیں کہ وہ اس پر بچوں میں جنسی رغبت رکھنے کا الزام لگا کر اسے گرفتار کروا دے گی۔عدالت نے ٹیچر کا جرم ثابت ہونے پر اسے 5سال 4ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا ہے۔