پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ویرات کوہلی کا پاکستان سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا 

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ویرات کوہلی کا پاکستان سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا 
پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ویرات کوہلی کا پاکستان سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا 

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بہت مضبوط ٹیم ہے اور یہ ہمیشہ سے مضبوط فریق رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ہمیں اپنی بہترین کرکٹ کھیلنی ہوگی کیونکہ ان کے پاس سارے ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہیں جو کھیل کو بدل سکتے ہیں ۔

میڈ یا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ریکارڈ اور ماضی کی کارکردگی کے بارے میں کبھی ان باتوں پر بات نہیں کی کیونکہ یہ چیزیں خلفشار پیدا کرتی ہیں۔ بھارتی کپتان نے کہا اہم بات یہ ہے کہ ہم مخالفین سے قطع نظر اس مخصوص دن کو کس طرح تیار کرتے ہیں اور اس پر عمل کرتے ہیں۔کوہلی نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم میں بہت باصلاحیت کھلاڑی ہیں ۔

مزید :

کھیل -T20 World cup -T20 World cup News Updates -