وہ یورپی ملک جس نے پاکستانیوں کے لیے ویزا فری فیسلٹی کا اعلان کردیا

وہ یورپی ملک جس نے پاکستانیوں کے لیے ویزا فری فیسلٹی کا اعلان کردیا
وہ یورپی ملک جس نے پاکستانیوں کے لیے ویزا فری فیسلٹی کا اعلان کردیا

  

منسک(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک بیلاروس نے پاکستان سمیت76ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری ٹریول فیسلٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ان ممالک میں پاکستان کے علاوہ بھارت، ایران، سعودی عرب، جرمنی، بحرین، کویت، عمان، مصر، انڈونیشیاء، آسٹریلیا، کینیڈا، ڈنمارک، سنگاپور، اٹلی، بیلجیم، یونان و دیگر ممالک شامل ہیں۔

بیلاروس کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان 76ممالک کے شہری اب ویزے کے بغیر بیلاروس میں 30دن تک قیام کر سکتے ہیں۔ اس سہولت سے مستفید ہونے کے لیے ان ممالک کے شہریوں کے پاس اپنے ملک کا کارآمد پاسپورٹ اور کم از کم 10ہزار یورو کوریج کی حامل میڈیکل انشورنس ہونی چاہیے۔

مزید :

بین الاقوامی -