آج اللہ کے نبی ﷺ کی سنتوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے: پیر زاہد الراشدی نقشبندی

آج اللہ کے نبی ﷺ کی سنتوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے: ...
آج اللہ کے نبی ﷺ کی سنتوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے: پیر زاہد الراشدی نقشبندی

  

کوٹ سادات(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف عالم دین پیر زاہد الراشدی نقشبندی نے کہا ہےکہ رسول اللہ ﷺ جتنی محبت اپنی امت سے کرتے تھے اتنی محبت تو کوئی ماں بھی اپنی اولاد سے نہیں کرتی،آج اللہ کے نبی ﷺ کی سنتوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔

جامعہ دارالعلوم محمدیہ کوٹ سادات میں ختم قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر زاہد الراشدی نقشبندی کا کہنا تھا کہ ہم سر کے بالوں سے پیروں کے ناخنوں تک رسول اللہﷺ کےاحسانات تلےدبےہوئےہیں،رسول اللہﷺ نےاُمت پرجو احسان کیےایسےاحسان توکوئی ماں بھی اپنے بچوں پر نہیں کرتی،حضورﷺ کی سنت پر عمل میں ہی نجات ہے،آپ ﷺ نے 1400 سال قبل اُمت کو زندگی گزارنے کا طریقہ سکھادیا،اگر ہم آپ ﷺ کے طریقوں کے مطابق زندگی گزاریں گے تو بہت سے نقصانات سے بچ سکتے ہیں۔

انکا کہنا تھاکہ آج ہم سنتوں کامذاق اڑارہےہیں،یہ چیز ہمیں دنیاسےدورکرتی ہےاورانسان اسلام کی سرحدوں سےنکل جاتا ہے،رسول ﷺ پر درود پڑھنا ایک ایسا عمل ہےجو اللہ کےہاں ہرصورت  قبول ہوتا ہے،ہم سنتوں پرعمل کریں گےتوہمیں اللہ کےنبیﷺ کی محبت نصیب ہوگی۔تقریب دارالعلوم محمدیہ کے چار طالب علموں کا قرآن پاک ختم ہونے پر منعقد کی گئی تھی۔

تقریب میں تلاوت قرآن مجید کی سعادت قاری اسلم سنپال نے حاصل کی  جبکہ ہدیہ نعت رسول مقبول ﷺ حاجی فریاد حسین جاوید نے پیش کیا۔ختم قرآن کی تقریب سے جامعہ دارالعلوم محمدیہ کے مہتمم مولانا احسان الحق  سمیت دیگر نے خطاب کیا۔تقریب میں رانا شفقت رسول،رئیس احمد، مولانا یوسف فریدی، حاجی شریف کھرل،عرفان محمود پنوں خان،کامران محمودمٹھو خان،کاشف خان خاکوانی سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔حفظ قرآن کی سعاد ت حاصل کرنے والے طلبہ کو نقد انعامات سے بھی نوازا گیا.

مزید :

علاقائی -پنجاب -وہاڑی -