سندھ حکومت نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے ، پاک بھارت میچ بڑی سکرین پر دکھانے کا فیصلہ

 سندھ حکومت نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے ، پاک بھارت میچ بڑی سکرین پر دکھانے ...
 سندھ حکومت نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے ، پاک بھارت میچ بڑی سکرین پر دکھانے کا فیصلہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے پاک بھارت میچ بڑی سکرین پر دکھانے کا فیصلہ کرلیا ، فیصلہ شہریوں کی دلچسپی مدنظررکھ کر کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی ، سندھ سرکار نے پاک بھارت میچ بڑی سکرین پر دکھانے کا فیصلہ کرلیا ، شہر قائد کے مختلف مقامات پر سکرینز نصب کی جائیں گی۔ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ہل پارک اور سفاری پارک پر سکرین لگائی جائیں گی جبکہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں بیچ ویو پارک اور ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تعلیمی باغ،اماں پارک پر بڑی سکرین پر میچ دکھایا جائے گا۔ اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹرکراچی نے احکامات جاری کردیے ہیں، شہری فیملیز کیساتھ بڑی سکرین پرپاک بھارت میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

خیال رہے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے، جہاں ایونٹ کا سب سے بڑا میچ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 24 اکتوبر بروز اتوارکو کھیلا جائے گا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -