’ملکی حالات بہت جلد ٹھیک اور مہنگائی سے چھٹکارہ حاصل کر لیں گے ‘سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی مشتاق غنی کا دعویٰ

’ملکی حالات بہت جلد ٹھیک اور مہنگائی سے چھٹکارہ حاصل کر لیں گے ‘سپیکر ...
’ملکی حالات بہت جلد ٹھیک اور مہنگائی سے چھٹکارہ حاصل کر لیں گے ‘سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی مشتاق غنی کا دعویٰ

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی مشتاق احمد غنی نےکہاہےکہ کسی بھی ملک میں معیشت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،ملک سو ارب ڈالر کا مقروض ہے موجودہ حکومت کا پہلے دن سے یہ ہی نظریہ تھا قرضوںسے جان چھڑانی ہے۔ اس سے جان چھڑانے کا واحد ذریعہ ملک کے اندر سے ٹیکس زیادہ سے زیادہ جمع ہو،اس کے لئے ہماری انڈسٹری،ہماری معیشت اور کاروبار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ملک کو چلانے کے لئے آٹھ ہزار ارب کی ضرورت ہے جب کہ ٹیکس اور ریونیو کی مد میں ساڑھے چار ہزار ارب جمع ہوتے ہیں، جن میں تین ہزار ارب سود اور قرضوں کی قسط چلی جاتی ہے، ماضی میں حکومتیں قرضے لے کر سبسڈی دیتی تھیں،موٹر وے اور ائیر پورٹ گروی رکھے ،وزیر اعظم عمران خان نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک چلانے کے لئے سات دن کا خرچہ تھا،وہ ملک کو بچانے کے لئے ڈرائیور بھی بنے تاکہ ملک کی معیشت بہتر ہو سکے،حکومت کو کورونا میں بھی مسائل کا سامنا رہا ہے جس سے معاشی حالات متاثر ہوئے اور جو مہنگائی کا سبب ہے،حکومت اس مشکل سے اگلے کچھ عرصے میں نکل جائے گی۔

 سمال انڈسٹری اسٹیٹ میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا پٹرول کی مصنوعات بڑھنے کی وجہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،ان حالات میں پسے ہوئے طبقہ کی احساس پروگرام کے زریعے مدد کی جا رہی ہے،صحت کی سہولیات بھی بہتر ہیں شناختی کارڈ پر 10لاکھ تک علاج کرواسکتے ہیں،لنگر خانے کھولے گئے جہاں تک حکومت کر سکتی ہے وہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بیوقوف نہیں ہے۔ اورہرگز نہیں چاہتی کہ عام آدمی کو مشکلا ت کا سامنا ہو،ماضی کے حکمرانوں کی طرح عمران خان اپنے بچوں کے لئے نہیں بلکہ قوم کے لئے کام کر رہے ہیں۔مہنگائی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے اگلے کچھ عرصے میں نکل جائیں گے۔انہوں نے چیمبر آف کامرس کو یقین دہانی کرائی کہ مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائیں گے،کیونکہ انڈسڑی کے فروغ سے ملک ترقی کرے گا یہ ہی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،سمال انڈسٹری میں نکاسی آب کے مسئلہ کو حل کر رہے ہیں تاکہ انڈسٹری کے علاوہ ملحقہ آبادیوں کی پریشانی ختم ہو سکے،اس کے لئے تین ارب کا فنڈ درکار ہے،انہوں نے سمال انڈسٹری روڈ کی تعمیرنو اور سمال انڈسڑی مسجد کے لئے سولر سسٹم دینے کا کا بھی اعلان کیا ۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -