بابر اعظم اور ویرات کوہلی میں سے کون بہترین بلے باز ہے؟ انضمام الحق نے تکنیکی اعتبار سے اپنی رائے پیش کردی 

بابر اعظم اور ویرات کوہلی میں سے کون بہترین بلے باز ہے؟ انضمام الحق نے تکنیکی ...
بابر اعظم اور ویرات کوہلی میں سے کون بہترین بلے باز ہے؟ انضمام الحق نے تکنیکی اعتبار سے اپنی رائے پیش کردی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی تکنیک ویرات کوہلی سے بہتر لگتی ہے، رنز بنانے کی جو بھوک بابر میں دکھائی دیتی ہے وہ کسی اور بلے باز میں نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی دونوں عظیم پلیئرز ہیں لیکن جس طرح بابر بیٹنگ کر رہا ہے، مجھے لگتا ہے وہ سارے ریکارڈ توڑ دے گا۔
جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ویرات کوہلی نے اپنے ملک کے لیے بہت پرفارمنس دی ہے، تاہم بابر نے جتنی کرکٹ کھیلی ہے اس کے حساب سے اس کا کوہلی سے ریکارڈ بہتر ہے، بابر کو ابھی اپنے کیریئر کی اونچائی کو چھونا ہے، بابر کا بہترین کھیل اب بھی سامنے آنا باقی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بیٹسمینوں کی زندگی تیس سال کی عمر کے بعد شروع ہوتی ہے، پاک بھارت میچ میں کوہلی پر زیادہ پریشر ہوگا، بابر پر بھی دباو¿ ہوگا،کوہلی پر اضافی پریشر اس لیے ہے کہ یہ اس کا بطور کپتان آخری ٹورنامنٹ ہے۔