سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 6 دہشت گرد مارے گئے
ہرنائی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹی فورسز کے ہرنائی کے علاقہ میں آپریشن کے دوران چھ دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق کارروائی کے دوران کالعدم بی ایل اےکےکمانڈرطارق سمیت 6دہشتگردہلاک ہوئے۔سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کےعلاقےہرنائی میں کارروائی کی تھی۔آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولیوں کی بڑی تعداد بھی برآمد ہوئی۔امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔