محمدعامر نے بھارت کے مقابلے میں پاکستانی بیٹنگ لائن کو زیادہ مضبوط قرار دے دیا

محمدعامر نے بھارت کے مقابلے میں پاکستانی بیٹنگ لائن کو زیادہ مضبوط قرار دے ...
محمدعامر نے بھارت کے مقابلے میں پاکستانی بیٹنگ لائن کو زیادہ مضبوط قرار دے دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ممتاز پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے بھار ت کےمقابلے میں پاکستانی بیٹنگ لائن کو زیادہ مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ پریشر سے بھرپور ہوتا ہے ،حالیہ میچ میں بھی انتہائی دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سٹار فاسٹ باؤلرمحمد عامر نے کہا کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما اس وقت اچھی فارم میں نہیں، آئی پی ایل میں دونوں سٹارز کو رنز کرنے میں مشکل پیش آئی، میرے خیال میں وہ پاکستان کے خلاف میچ میں رنز کرنے کے حوالے سے وہ زیادہ پریشر میں ہوں گے۔

محمد عامر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم اور محمد رضوان دونوں بیٹنگ کے اہم ستون ہیں اور خوش آئند بات یہ ہےکہ دونوں اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، دوسرے بیٹرز کی پرفارمنس بھی اتنی بری نہیں، مجموعی طورپر بیٹنگ میں پاکستان کو تھوڑا ایڈوانٹیج ہوگا،ماضی میں کھیلے گئے میچز میں بولنگ کے شعبے کا اہم کردار سمجھا جاتاتھا تاہم اب ایسا نہیں ہے۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -