ویسٹ انڈیز نے ٹی 20 کرکٹ میں بدترین اعزاز اپنے نام کرلیا

ویسٹ انڈیز نے ٹی 20 کرکٹ میں بدترین اعزاز اپنے نام کرلیا
ویسٹ انڈیز نے ٹی 20 کرکٹ میں بدترین اعزاز اپنے نام کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کا انگلینڈ کے خلاف 55 سکور ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ میں تیسرا کم ترین سکور ہے۔
ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم انگلینڈ کے خلاف 55 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے صرف ایک بلے باز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکا۔ کرس گیل 13 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے کم سکور 39 ہے جو کہ نیدرلینڈز نے سری لنکا کے خلاف سکور کیا تھا جبکہ دوسرا کم ترین سکور 44 ہے جو کہ نیدر لینڈز نے ہی سری لنکا کے خلاف حالیہ ورلڈکپ میں سکور کیا۔کم ترین سکور کی لسٹ میں اب ویسٹ انڈیز کی ٹیم تیسرے،نیوزی لینڈ چوتھے اور آئرلینڈ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -