سگے باپ نے تین سالہ بیٹے کو قتل کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شالیمار کے علاقہ میں سگے باپ نے اپنے تین سالہ بچے کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ مقتول کی والدہ میراکے بیان پر درج کیا گیا ہے۔ ملزم شاہد نے دو شادیاں کررکھیں تھیں،وقوعہ کے وقت اسکا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے تین سالہ بچے فرحان کو اٹھا کر صوفے میں مارا جس سے اس کی موت ہوگئی۔واقعہ کے بعد سے ملزم مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔