ترک صدر نے امریکہ سمیت 10ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا

ترک صدر نے امریکہ سمیت 10ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا
ترک صدر نے امریکہ سمیت 10ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا

  

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکہ، فرانس اور جرمنی سمیت مغربی ممالک کے 10 سفارتکاروں کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کرنے کا حکم دیدیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مغربی مالک کے 10 سفیروں نے مشترکہ بیان جاری کیا تھا جس میں پیرس میں پیدا ہونیوالے سماجی کارکن عثمان کاوالا کی ترکی میں مسلسل حراست پر تنقید کی تھی۔

اردوان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے وزیر خارجہ کو حکم دیا ہے کہ ان 10 سفیروں کو جتنی جلدی ممکن ہو ناپسندیدہ شخصیت (پرسونا نون گراٹا) قرار دیا جائے۔ یہ اصطلاح کسی بھی شخص کو ملک بدر کرنے سے پہلے استعمال کی جاتی ہے۔جن ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا گیا ان میں امریکہ، کینیڈا، جرمنی، فرانس، ڈنمارک، فن لینڈ، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، ناروے اور سویڈن شامل ہیں۔انہوں نے ان افراد پر ’نامناسب‘ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں اس دن یہاں سے چلے جانا چاہئے جب وہ ترکی کو نہیں جانتے، ہم ان کی اپنے ملک میں مزید میزبانی نہیں کرسکتے۔

مزید :

بین الاقوامی -