’بابر اعظم ایک بہترین لیڈر ہیں ‘ سریش رائنا کا پاک بھارت ٹاکرے سے قبل اعتراف 

’بابر اعظم ایک بہترین لیڈر ہیں ‘ سریش رائنا کا پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ...
’بابر اعظم ایک بہترین لیڈر ہیں ‘ سریش رائنا کا پاک بھارت ٹاکرے سے قبل اعتراف 

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سریش رائنا نے کہا ہے کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک بہترین لیڈر ہیں ،بابراعظم دنیا کے معروف ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کی طرح بابراعظم بھی اس بات کا ثبوت ہیں کہ اچھی بیٹنگ اور اچھی کپتانی ساتھ ساتھ چلتی ہے۔

آئی سی سی کے لیے لکھے گئے ایک کالم میں انہوں نے کہا کہ اتوار کے کھیل کے دوران دونوں ٹیموں کی جانب سے بہت زیادہ جذبہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی اور بابر اعظم دونوں بہترین لیڈر ہیں ،دونوں ٹیموں کے کپتان پرفارم کریں گے تو اس کا اثر بھی ٹیم پر ہو گا ۔پاکستان کے خلاف کھیلنے کے اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے انہوں کہا کہ دونوں ٹیمیں اپنے پورے دل سے مقابلہ کرتی ہیں ،جب ہندوستان اور پاکستان کھیلتے ہیں تو یہ ہمیشہ دلچسپ اور شائقین کے لیے اچھا ہوتا ہے،لاکھوں لوگ تفریح کی توقع رکھتے ہیں اور وہ کبھی مایوس نہیں ہوتے۔

مزید :

کھیل -T20 World cup -T20 Expert Opinion -