وزیر اعظم شہباز شریف کا فلسطینیوں کے لیے شاندار اقدام

Oct 23, 2024 | 06:14 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نےفلسطینی طلبا کے لیے مفت تعلیمی سہولیات کا اعلان کیا ہے۔ 

اسلام آباد میں فلسطینی طلبا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام مشکل وقت میں فلسطینیوں اور لبنانیوں کے ساتھ ہیں، ہمارے گھر اور تعلیمی ادارے فلسطینیوں کیلئے حاضر ہیں۔پاکستان آپکا دوسرا گھر ہے، ہمارے دل آپ کے ساتھ دھڑکتے ہیں، فلسطینی طلبا کو سرکاری اخراجات پر تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، پاکستان میں 145 فلسطینی طلبا کی موجودگی شروعات ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین میں شہر اور گاؤں کے گاؤں تباہی کا منظر پیش کررہے ہیں، سلامتی کونسل کی قراردادیں اور عالمی عدالت انصاف اسرائیل کے آگے بے بس ہے جبکہ عالمی برادری نے جنگ بندی کیلئے مؤثر کردار ادا نہیں کررہی۔

مزیدخبریں