روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی

Oct 23, 2024 | 06:42 PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 18پیسے کی کمی سے 277 روپے 55 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری کے ساتھ ہی درآمدی نوعیت ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ صرف 01پیسے کی کمی سے 277روپے 72پیسے کی سطح پر بند ہوئے ۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 278روپے 67پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

مزیدخبریں