آسٹریلوی بھیڑوں کی جان بچ گئی

آسٹریلوی بھیڑوں کی جان بچ گئی
آسٹریلوی بھیڑوں کی جان بچ گئی

  


 کر اچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر آسٹریلوی بھیڑوں کامعائنہ کرنے کے لیے بنائے گئے بورڈاپنی رپورٹ مکمل کرلی ہے اور بھیڑوں کوتلف کرنے سے روکنے کی سفارش کردی ہے ۔ڈاو¿ میڈیکل یونیورسٹی کے پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر رفیق کی سربراہی میں بورڈنے بھیڑوں کامعائنہ کیا اور اور بھیڑوں میں انسانی جان کے لیے خطرہ بننے والے این تھریک وائرس نہ پائے جانے کی تصدیق کی ہے ۔بورڈ نے بھیڑوں کو تلف کرنے کے عمل کو روکنے کی سفارش کی ہے ۔ واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے بنائے گئے بورڈ کے تمام فریقین نے بھیڑوں کے معائنے کے بعد رپورٹ پر دستخط کرنے تھے ۔

مزید : کراچی


loading...