پاکستان کی آج نیوزی لینڈ کیخلاف جیت کے لئے دعاگو ہیں،شائقین

پاکستان کی آج نیوزی لینڈ کیخلاف جیت کے لئے دعاگو ہیں،شائقین

پالے کیلی (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی کرکٹ ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے اور ہم اس کا میچ کسی بھی دوسری ٹیم کے ساتھ ہو ضرور دیکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار سری لنکا کے شہر پالیکی کے شائقین کرکٹ نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا محمدشکری نے کہا کہ آج پاکستان اور نیو زی لینڈ کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے ایونٹ میں پاکستان کا یہ پہلا میچ ہے پاکستانی کھلاڑیوںنے ہمیشہ اپنی بہترین کارکردگی سے شائقین کرکٹ کے دل جیتے ہیں ۔آج کے میچ میں بھی پاکستان کی طرف سے اچھی پرفارمنس دیکھنے کو ملے گی شائقین نے مزید کہا کہ سری لنکامیں اس ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ہے ۔ڈینتھ نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں بہترین کھلاڑی شامل ہیں اور ہم ان کے پرستار ہیں ہمیشہ ان کے کھیل کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں آج بھی پاکستانی ٹیم نے بہت امیدیں ہیں۔سمن نے کہا کہ کرکٹ ہار جیت کا کھیل ہے اصل مزا تو کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھ کر آتا ہے آفریدی میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے اور ہمیشہ اس کی بیٹنگ کو دیکھتا ہوں بابرنے کہا کہ سری لنکا میں پاکستانی شائقین کرکٹ کی ایک بہت بڑی تعداد ہے جو پاکستانی کھلاڑیوں کو بہت پسند کرتے ہیں حال ہی میں سری لنکن پریمئیرلیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی اور ہم نے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی تھی۔کانڈانہ نے کہا کہ جب بھی پاکستانی کھلاڑی یہاںپر ایکشن میں نظر آئے ہیں ان کو بھرپور پزیرائی ملی ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا ۔روی نے کہا کہ آج کے میچ میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے اور امید ہے کہ ہمیں ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا پاکستانی ٹیم میں بہت اچھے کھلاڑی ہیں۔محمدریاض نے کہا کہ سعید اجمل کا بہت بڑا پرستار ہوں اپنے ملک سری لنکا کے بعد مجھے پاکستانی کھلاڑی بہت پسند ہیں ۔والیکی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بہت مضبوط ٹیم ہے او ر پاکستان کو اس کے خلاف کامیابی کےلئے بہت محنت کرنا ہوگی۔مینڈس نے کہا کہ آج دلچسپ میچ دیکھنے کو ملے گا اور ہم آج یہاں پر خاص طور پر پاکستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے آئے ہیں اور ہماری دعا ہے کہ پاکستان آج کا میچ جیتے شائقین کرکٹ کاکہناتھاکہ پاکستانی ٹیم میں شامل سعید اجمل اور آفریدی نے ہمیشہ شائقین کے دل جیتے ہیں اور اس مرتبہ بھی امید ہے کہ پاکستانی کھلاڑی اپنے کھیل سے ہمیں ضرور محظوظ کریں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ دیکھنے کےلئے آئے ہیں اور پاکستانی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے جب بھی پاکستان کی ٹیم یہاں پر آئی ہے ہم نے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے اور ہماری خواہش ہوتی ہے کہ پاکستان میچ جیتے اور ہماری دعا ہے کہ پاکستان آج ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو شکست دے اور اس کے لئے ہم اس کی بھرپور حوصلہ افزائی کرینگے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اگر آج میچ جیت جاتی ہے تو اس کے دوسرے مرحلے میں جانے کے امکانات بہت زیادہ ہوجائیں گے اور بنگلہ دیش کو شکست دینا اس کےلئے بہت آسان ہوجائے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...