ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج مدمقابل
کولمبو( سپورٹس رپورٹر)چوتھے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سلسلے میں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اوربھارت کی ٹیمیں آج کولمبو میں مد مقابل ہوں گی۔گروپ اے کایہ میچ رانا سنگھے پریمارواسا سٹیڈیم میں کولمبو میں کھیلا جائے گا۔جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بجے شروع ہوگا۔یہ ایونٹ کا دسواں میچ ہوگا بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ چکی ہیں بھارتی کرکٹ ٹیم نے افغانستان کو شکست دی تھی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے بھی افغانستان کی ٹیم کو شکست دیکر سپر ایٹ تک رسائی حاصل کی دونوں ٹیموں کے درمیان آج کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے ۔