ٹی 20ورلڈکپ جنوبی افریقہ نے میزبان سری لنکا کو 32رنز سے شکست دیدی

ٹی 20ورلڈکپ جنوبی افریقہ نے میزبان سری لنکا کو 32رنز سے شکست دیدی

ہمنٹوٹا(سپورٹس رپورٹر) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 7 ویں میچ میں میزبان سری لنکا کی ٹیم کو 32 رنز سے شکست دیدی دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے دیر سے شروع ہوا اور میچ کو سات سات اوورز پرمحیط کردیا گیا سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو اس کے لئے غلط ثابت ہوا جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ سات اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 78 رنز بنائے جنوبی افریقہ کے ڈی ویلیئرز نے ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ 30 رنز بنائے جبکہ ہاشم آملہ 16 اورپلیسس13 رنز کی اننگز کھیل سکے سری لنکا کی طرف سے کلاسیکرا، ملینگا، ہیراتھ اور پریرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی سری لنکا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوو رز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 46 رنز بناپائی سری لنکا کی طرف سے مناویرا اور سنگاکارا 13،13 رنز بناکر نمایاں رہے جنوبی افریقہ کی طرف سے سٹین نے دو جبکہ مورکل اور کیلس نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ڈی ویلیئرز کو بہترین بیٹنگ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...