ورلڈ کپ میں یادگار باﺅلنگ کروانے کی کوشش کرونگا،سعیداجمل

ورلڈ کپ میں یادگار باﺅلنگ کروانے کی کوشش کرونگا،سعیداجمل

 پالیکے(سپورٹس رپورٹر) مجھے بڑے انعامات فیلڈ میں عمدہ کارکردگی کی صورت میں ملتے ہیں باہر ایوارڈ ملیں یا نہیں اس کی کوئی پروا نہیں ہے۔ان خیالات کااظہاردنیائے کرکٹ کے جادوگراسپنرسعیداجمل نے ایک انٹرویومیںکیاانہوںنے کہاکہ ہمارا کام حریف سائیڈ کی وکٹیں اڑانا ہے اور میں نے وہی کیاہارجیت کھیل کاحصہ ہوتی ہے۔سعیداجمل نے کہاکہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں اجنتھا مینڈس نے بہترین باو¿لنگ کامظاہرہ کیااورورلڈریکارڈبنایاان کا کہنا ہے کہ میں سری لنکن سلو بولر سے بھی بہتر کارکردگی پیش کرنے کی پوری کوشش کروں گاواضح رہے کہ سری لنکن اسپنر اجنتھا مینڈس نے زمبابوے کے خلاف ایونٹ کے افتتاحی میچ میں ورلڈ ریکارڈ پرفارمنس پیش کی تھی مگر سعید اجمل اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے ان س بھی بہتر کارکردگی دکھانے کیلیے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف 8 رنز کے عوض 6 وکٹیں لینا شاندار پرفارمنس ہے، میں اس سے بھی بہتر کی کوشش ضرور کروں گا البتہ یہ ایک چیلنج ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی