پاک،نیوزی لینڈ میچ دیکھنے کےلئے بڑی سکرینیں نصب،شرطیں لگ گئیں

پاک،نیوزی لینڈ میچ دیکھنے کےلئے بڑی سکرینیں نصب،شرطیں لگ گئیں

لاہور (سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ کو دیکھنے کےلئے صوبائی دارلحکومت لاہور میں جگہ جگہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔ مختلف علاقوں میں بڑی ٹی وی سکرینیں نصب کی گئی ہے جبکہ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں بھی ٹی وی سیٹ رکھ کر میچز دکھانے کا انتظام کیا گیا ہے ۔اتوار کے روز چھٹی ہونے کی وجہ سے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد گھروں میں بیٹھ کر میچ سے لطف اندوز ہوگی جس کی وجہ سے سڑکو ں پر ٹریفک کم ہوگی ۔ میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ سے بچنے کےلئے مختلف شائقین نے یو پی ایس اور جنریٹرز کا بھی بندوبست کرلیا ہے جبکہ میچ کے دوران سٹے بازوں نے مختلف مقامات پر رجسٹرڈ رکھ کر شرطیں لگوانے کے انتظامات کرلیے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران صرف لاہور میں کروڑوں روپے جوئے کی نظر ہوجائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی