طارق جاوید مرحوم کے نام سے ایوارڈ شو کی تقریب اکتوبر میں منعقد ہوگی
لاہور(این این آئی)فلم اور تھیٹر کے نامور اداکار طارق جاوید مرحوم کے نام سے ایوارڈ شو کی تقریب اکتوبر میں انعقاد پذیر ہوگی ۔اس تقریب میں طارق جاوید کے ساتھی اور نوجوانون اداکاروں میں ایوارڈز تقسیم کئے جائینگے۔ ا س سلسلہ میں جیوری نے ناموں کوحتمی شکل دینا شروع کردی ہے ۔