دل میں دوسروں کی کامیابی پر حسد کرنیوالے خود ناکام ہوتے ہیں‘ امانت چن

دل میں دوسروں کی کامیابی پر حسد کرنیوالے خود ناکام ہوتے ہیں‘ امانت چن

لاہور(آئی این پی) اداکار امانت چن نے کہا ہے کہ دل میں دوسروں کی کامیابی پر حسد کرنیوالے خود ناکام ہوتے ہیں‘ میں دوسروں کیلئے اپنے سے زیادہ دعائیں کرتا ہوں کیونکہ اللہ مشکل میں ساتھ دینے والوں کو پسند کرتا ہے‘ اسٹیج ڈراموں میں اپنے شوق کی وجہ سے آیا ہوں اور اب بھی مزید کام کرنے کا شوق ہے۔ ”آئی این پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے امانت چن نے کہا کہ میں نے خود بہت سے ایسے لوگ دیکھے ہیں جو دوسروں کی کامیابی پر حسد کرتے ہیں مگر جن کے بارے میں وہ حسد کرتے ہیں وہ کامیاب ہو جاتے ہیں اور وہ خود ناکام ہو جاتے ہیں ۔

مزید : کلچر