نامور صحافی ، ڈرامہ رائیٹرز اور کالم نویس آصف علی پوتا سے پرس اور موبائل چھین لیا گیا

نامور صحافی ، ڈرامہ رائیٹرز اور کالم نویس آصف علی پوتا سے پرس اور موبائل چھین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر) نامور صحافی ، ڈرامہ رائیٹرز اور کالم نویس آصف علی پوتا کو گارڈن ٹاؤن لاہور میں دفتر سے باہر نکلتے ہوئے دوموٹر سوار نوجوان ڈاکوؤں نے پستول دکھا کر لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے آصف علی پوتا سے پرس ، موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ آصف علی پوتا نے ڈاکوؤں کے خلاف تھانے میں رپورٹ درج کرادی ہے جبکہ تین روز گزرنے کے باوجود پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام جارہی ہے۔ آصف علی پوتا نے بتایا کہ میرا موبائیل چھیننے سے میرے بے حد قیمتی رابطہ فون ختم ہو گئے ہیں چوروں سے درخواست ہے کہ وہ کم ازکم میری موبائل سم واپس کر دیں۔

مزید :

کلچر -