اشیائے خور ونوش اور خام تیل کی درآمدی بل میں 3.58فی صدکا اضافہ

اشیائے خور ونوش اور خام تیل کی درآمدی بل میں 3.58فی صدکا اضافہ

لاہور(وقائع نگار)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں اشیائے خور ونوش اور خام تیل کی درآمدی بل میں تین اعشاریہ پانچ آٹھ فی صدکا اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد وشمار کے مطابق جولائی اگست دوہزار بارہ میں اشیائے خور ونوش اور خام تیل کا درآمدی بل تین ارب اکسٹھ کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال میں تین ارب اڑتالیس کروڑ ڈالر رہا تھا۔ اعداد وشمار کے مطابق زیر غور عرصے میں خام تیل درآمدات کی مالیت ایک ارب پچانوے کروڑ ڈالر سے ذائد ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ایک ارب بہتر کروڑ ڈالر تھی۔

مزید : کامرس