بحرین میں حکومت احتجاجی مظاہرے جاری

بحرین میں حکومت احتجاجی مظاہرے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مناما (اے پی پی) بحرین میں حکومت احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھی احتجاجی مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ گزشتہ روز پولیس نے حکومت مخالف مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے اور گرنیڈ پھینکے جن سے بہت سے مظاہرین زخمی اور بیہوش ہو گئے۔ گزشتہ روز ہونیوالا تصادم گزشتہ ماہ ہونیوالے تصادم کے بعد دوسرا پرتشدد مظاہرہ تھا۔ رواں ماہ میں زیادہ تر مظاہرے ملک کے دور دراز علاقوں میں ہوئے فروری 2011ءسے جاری بادشاہت مخالف مظاہروں میں اب تک 50 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -