عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہو گیا

عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہو گیا

سنگاپور(اے پی اے ) عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہو گیا ہے۔ رواں ہفتے کے دوران فی بیرل قیمت میں سات ڈالر تک کمی ہوئی۔نیو یارک مرکنٹائل ایکسچینج میں الیکٹرانک ٹریڈنگ کے دوران فی بیرل قیمت ترانوے ڈالر کی سطح پر آ گئی جو چار روز قبل اٹھانوے ڈالر سے بھی زیادہ تھی۔اس دوران لندن مارکیٹ میں فی بیرل قیمت ایک سو سترہ ڈالر سے کم ہو کر ایک سو دس ڈالر کی سطح پر آ گئی۔عرب لائٹ کی قیمت میں بھی چھ ڈالر فی بیرل سے زیادہ کی کمی ہوئی. پانچ روز میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ساڑھے سات فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس