افغانستان میں امریکہ کو نہایت سنگین چیلنجوں کا سامنا ہے‘ سوسن رائس

افغانستان میں امریکہ کو نہایت سنگین چیلنجوں کا سامنا ہے‘ سوسن رائس

نیویارک (اے پی پی) اقوام متحدہ میں امریکہ کی نمائندہ سوسن رائس نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کو نہایت سنگین چیلنجوں کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کی صورتحال پر سلامتی کونسل میں بحث کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں امن واستحکام کے قیام کےلئے کوششیں کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو افغانستان میں سنگین چیلنجوں کا سامنا ہے جن پر قابو پانے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان میں امن اور تعمیر نو وبحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس بحث میں کئی ممالک نے حصہ لیا۔

مزید : عالمی منظر