محمود عباس کی رجب طیب اردوان سے ملاقات، دوطرفہ امور پر گفتگو

محمود عباس کی رجب طیب اردوان سے ملاقات، دوطرفہ امور پر گفتگو

انقرہ (اے پی پی) فلسطین کے صدر محمود عباس نے ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوان سے ملاقات کی اور ان سے اہم دوطرفہ اور علاقائی امور پر بات چیت کی ۔ یہ ملاقات انقرہ میں ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کاتفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کےلئے مختلف اقدامات سے بھی اتفاق کیا۔ ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔ فلسطین کے صدر نے ترکی کے وزیراعظم کو اپنے دورہ امریکہ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

مزید : عالمی منظر