10برس میں پاکستان نے 10ارب ڈالر سے زائد کے قرضے واپس کر دیئے

10برس میں پاکستان نے 10ارب ڈالر سے زائد کے قرضے واپس کر دیئے

اسلام آباد(اے پی اے )سال دوہزار سے گزشتہ مالی سال دو ہزار گیارہ تک پاکستان نے دس ارب ڈالر سے زائد کے قرضے واپس کر دیئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ گیارہ سال میں حکومت پاکستان نے مجموعی طور پر دس ارب سینتیس کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادادئیگی کی ہے۔ اس رقم میں چار ارب پینتالیس کروڑ ڈالر دوس کی مد میں ، پانچ ارب ستر کروڑ اصل قرضے اور پندرہ کروڑ سترہ لاکھ ڈالت کمیٹ منٹ چارجز کی مد میں ادا کئے ہیں۔ اسلامک ڈ یولپمنٹ بینک کو تین ارب اٹھتر کروڑ ڈالر ، ایشیائی ترقیاتی بینک کو ایک ارب اسی کروڑ ڈالر ، فرانس کو این راب دو کروڑ ڈالر ادا کئے گئے ہیں۔اس کے علاہ امریکہ ،متحدہ عرب امارات ، ترکش بینک ، سوڈان اور روس سمیت دیگر ممالک کو بھی ادا ئیگی کی گئی ہے۔

مزید : کامرس