چین ‘پینگان کاﺅنٹی میں دھماکہ سے 3 بچے ہلاک، 13 زخمی

چین ‘پینگان کاﺅنٹی میں دھماکہ سے 3 بچے ہلاک، 13 زخمی

بیجنگ(اے پی پی) چین کے جنوبی علاقے پینگان کاﺅنٹی میں دھماکہ سے 3 بچے ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکہ میں بچوں کے حفاظتی مرکز کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہاں موجود 3 بچے ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام نے دھماکہ کے بعد ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ گرفتار ہونے والے شخص کا دماغی توازن درست نہیں بتایا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر