ایریزونا کی جیل میں ہنگامہ آرائی کے نتیجہ میں 14 افراد زخمی

ایریزونا کی جیل میں ہنگامہ آرائی کے نتیجہ میں 14 افراد زخمی

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ریاست ایریزونا کی ایک جیل میں ہنگامہ آرائی کے نتیجہ میں تین محافظین سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایریزونا کی تاکسن جیل میں گزشتہ روز سیاہ فام اور ہسپانوی نژاد قیدیوں کے مابین جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ پولیس نے لڑائی جھگڑے اور ہنگامی آرائی پر قابو پانے کےلئے مرچوں کے سپرے اور لاٹھی چارج کا سہارا لیا۔ پولیس کے مطابق ایک گھنٹے کے اندر اندر صورتحال پر قابو پالیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ میں تین محافظین سمیت مجموعی طور پر 14 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

مزید : عالمی منظر