ایران کا آئی اے ای اے کی سرگرمیوں پر شکوک وشبہات کا اظہار

ایران کا آئی اے ای اے کی سرگرمیوں پر شکوک وشبہات کا اظہار

تہران (اے پی پی) ایران نے جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے کے مبصرین کی سرگرمیوں پر شکوک وشبہات کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاﺅالدین بروجردی نے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے کی سرگرمیوں کی وجہ سے ایران اس ادارے سے بدظن ہو رہا ہے، ادارے کے اہلکاروں کے انٹیلی جنس اور جاسوسی کے اقدامات کی وجہ سے ایران کو اس ادارے کے مبصرین کی سرگرمیوں پر شکوک وشبہات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکوک سرگرمیوں کے باعث آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون ختم کرنے پر ایران قصور وار نہیں ہو گا

مزید : عالمی منظر