ایوری کوسٹ،فوجی تنصیبات پر حملوں میں فوجی اہلکار سمیت 7ہلاک

ایوری کوسٹ،فوجی تنصیبات پر حملوں میں فوجی اہلکار سمیت 7ہلاک

عابد جان (اے پی پی) ایوری کوسٹ میں فوجی تنصیبات پر حملوں میں ایک فوجی اہلکار سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے۔ ایوری کوسٹ کے نائب وزیردفاع پال کوفی نے بتایا کہ گزشتہ روز ضلع پورٹ بوئیٹ میں مسلح افراد نے دو فوجی نوعیت کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں چار حملہ آور اور ایک فوجی اہلکار سمیت مجموعی طور پر سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی اداروں نے حملوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابھی تک کسی گروپ یا تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مزید : عالمی منظر