نیشنل آرگنائزیشن پوسٹل ایمپلائز یونین کی گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی ریلی

نیشنل آرگنائزیشن پوسٹل ایمپلائز یونین کی گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی ریلی

لاہور(سٹاف رپورٹر) نیشنل آرگنائزیشن آف پوسٹل ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی مظاہر کیا گیا مظاہرے میں ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرے کے شرکاءنے ہاتھوں میں کتبے ،پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر گستاخانہ فلم ساز کے خلاف سخت نعرے درج تھے مظاہرین نے فلم ساز کو سزائے موت دینے اور توہین رسالت ﷺ روکنے کے متعلق بین الاقوامی قانون سازی کا مطالبہ کیا ۔مظاہرین نے پرامن احتجاجی مظاہر ہ کیا اور اس مو قع مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل آرگنائزیشن آف پوسٹل ایمپلائز یونین کے مرکزی ہنماعامر پاشا بٹ ،رانا عباد احمداورملک جاویدسمیت دیگر رہنماﺅں نے کہا ہے کہ اسلام پرامن مذہب ہے او ر اس نے امن کا پیغام دیا ہے ۔ملک میں احتجا ج کے دوران جو جلاﺅ گھیراﺅ کیا گیا اس سے مسلمانوں کا امیج متاثر ہوا ہے بہتر راستہ ہے کہ عوام پرامن رہ کر اپنا احتجاج رکارڈ کروائے اور حکومت سفاراتخانے کے زریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے اور اقوام متحد ہ میں جاکر توہین رسالتﷺ کو روکنے کے قانون سازی کے لئے آواز اٹھائے ۔انہوں نے کہا کہ امر یکہ گستاخانہ فلم ساز کو سراعام سزائے موت دے اور اس گستاخ میں دنیا میں نشان عبرت بنادے ۔امریکہ اور فرانس کو دوسرے مذاہب کا احترام کرنا ہوگا اور گستاخی کے مرتکب ملعون کو سزا دینا ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1