کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ڈینگی آگاہی ورکشاپ
لاہور(جنرل رپورٹر) ڈیپارٹمنٹ آف کمیونٹی میڈیسن کنگ ایڈوڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام12 روزہ ڈینگی ورکشاپ کا انعقاد ہوا،جس میں تمام فیکلٹی ممبران نے ڈینگی بخار سے بچاﺅ اور علاج معالجہ کے بارے میں شرکاءورکشاپ کو ٹریننگ دی۔مہمان خصوصی پروفیسر اسد اسلم خان، وائس چانسلر، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی جبکہ پروفیسر معاذ احمد۔ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ،گیسٹ آف آنر تھے۔ دیگر مہمانان میں ڈاکٹر زاہد پرویز،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ،میوہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عاطف حسنین کاظمی، ڈین آف میڈیسن/پبلک ہیلتھ ڈاکٹر محمد اطہر خان،یونیورسٹی آف اینمل سائنسز، پروفیسر فرید احمد خان،رجسٹرار کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور پروفیسر نوشین عزیز نے شرکت کی۔