بچے پیش نہ کرنے پر عدالتی بیلف مقرر، والد ملاقات سے محروم

بچے پیش نہ کرنے پر عدالتی بیلف مقرر، والد ملاقات سے محروم

لاہور(سٹاف رپورٹر)گارڈین عدالت کے حکم کے باوجو د سہگل گروپ آف کمپنیزکے مالک رضوان ریاض سہگل کی سابقہ بیوی نے بچوں کو عدالت میں پیش نہ کیا جس کے باعث سہگل گروپ آف کمپنیزکے مالک رضوان ریاض سہگل کی اپنے بچوں کے ساتھ ملاقات نہیں ہوسکی ۔تفصیلات کے مطابق گارڈین عدالت کے جج صفدر علی جسرا کی عدالت میں سہگل گروپ آف کمپنیزکے مالک رضوان ریاض سہگل نے اپنے وکیل عرفان تارڑ کی وساطت سے دو بچوں کے ساتھ ملاقات کرنے کے لئے درخواست دی جس کے پیش نظر عدالت نے سابقہ بیوی کو بچے پیش کرنے کا حکم دیا ۔تاہم اس کے باوجود سابقہ بیوی نے عدالت میں بچے پیش نہ کئے جس پر بیلف مقرر کردیا گیااور عدالت کے کیس کی سماعت 13اکتوبرتک ملتوی کرتے ہوئے بچے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1