گورنمنٹ ہائی سکول ٹاﺅن شپ میں ڈینگی آگہی سیمینار، عمر سہیل ضیابٹ کی خصوصی شرکت

گورنمنٹ ہائی سکول ٹاﺅن شپ میں ڈینگی آگہی سیمینار، عمر سہیل ضیابٹ کی خصوصی ...

لاہور(سٹی رپورٹر) گورنمنٹ ہائی سکول بلاک 13ٹاﺅن شپ میں ڈینگی سے بچاﺅ کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری شاہد جاوید نے کی ۔جبکہ سیمینا ر کے مہمان خصوصی ایم این اے عمر سہیل ضیا ءبٹ تھے ۔جبکہ طلباءاور اساتذہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمر سہیل ضیا ءبٹ نے کہا کہ حکومت ڈینگی کے خاتمہ کے لئے شب و روز کاشاں ہے ہمیں چاہیئے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیںتا کہ ڈینگی سے خود کو اور دیگر لو گو ں کو محفوظ رکھ سکیں۔انہوں نے اپنی جیب سے سکول میں باسکٹ بال کو رٹ بنانے کا اعلان بھی کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1