ایم ایس کمپیوٹر سائنس میں داخلوں کی کل آخری تاریخ

ایم ایس کمپیوٹر سائنس میں داخلوں کی کل آخری تاریخ

لاہور (سٹی رپورٹر) انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی پنجاب میں ایم ایس کمپیوٹر سائنس میں داخلہ فارم جمع کروانے کی کل آخری تاریخ مقررکردی گئی۔ ایم ایس کمپیوٹر سائنس کیلئے تمام داخلے آن لائن ہوں گے، جبکہ انٹری ٹیسٹ 29 ستمبر کو ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک میں ہوگا۔ پہلے 200 داخلہ لینے والے طلباءو طالبات پنجاب ایجوکیشن فاو¿نڈیشن کی جانب سے میرٹ سکالر شپ دی جائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1